اسلامی دنیاافغانستانایشیاءخبریں

طالبانی سردار نے اس بات پر زور دیا کہ "امر بالمعروف قانون" کو مکمل طور پر نافذ کیا جانا چاہیے

طالبان کے سردار ھبت اللہ آخوند زادہ نے کہا کہ طالبان کے "امر بالمعروف قانون” کو معاشرے میں مکمل طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق ھبت اللہ آخوند زادہ نے کہا: سماج میں اسلامی اقدار خاص طور سے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر قانون پر مکمل عمل در آمد ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ 114 صفحات اور 35 ارٹیکلز پر مشتمل اس قانون نے افغانستان میں خاص طور پر خواتین کے لئے نئی پابندیاں عائد کی ہیں اور پولیس کو خصوصی اختیارات دیے ہیں۔

اس قانون کے چوبیسویں آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ پولیس مجرم کو مشورہ دے سکتی ہے، ڈرا سکتی ہے، سزا دے سکتی ہے، دھمکا سکتی ہے، اس کے املاک کو تباہ کر سکتی ہے، اسے ایک گھنٹہ سے تین دن تک قید کر سکتی ہے اور جیسا وہ مناسب سمجھے اسے سزا دے سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button