ایشیاءخبریںدنیا

جاپان میں 6٫9 شدت کا زلزلہ

جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 19 منٹ پر میازاکی کے ساحل پر آنے والے 6.9 شدت کے زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

جاپان کے جنوب مغربی علاقے میازاکی کے ساحل پر 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 19 منٹ پر میازاکی کے ساحل پر آنے والے 6.9 شدت کے زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 6.8 بتائی ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے نے خبر دی ہے کہ زلزلے کے بعد میازاکی اور کوچی کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کیوڈو کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جنوبی کیوشو خطے میں محسوس کیے گئے جہاں میازاکی واقع ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button