اسلامی دنیاخبریںشام
بشار الاسد حکومت کے زوال کے بعد روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی زیارت کے لئے پہلا عراقی کاروان شام پہنچا
اتوار کے دن عراقی زائرین کا پہلا قافلہ دمشق کے قریب روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا پہنچا۔
خبر رساں ذرائع نے تصدیق کی کہ 12 افراد پر مشتمل یہ قافلہ نجف کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے دمشق کے لئے روانہ ہوا اور روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی زیارت سے مشرف ہوا۔
سوشل میڈیا پر روضہ مبارک میں دعائیں اور زیارتیں پڑھتے ہوئے کی تصاویر نشر ہوئی ہیں۔