روایت میں ہے کہ اگر انسان کو اختیار نہ ہو تو جزا و سزا بے فائدہ ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور اتوار 11 رجب الاصب 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے جبر و اختیار کے سلسلہ میں فرمایا: انسانوں کی تخلیق کی قسم جس میں لڑکی یا لڑکا ہونا، حلال زادہ یا حرام زادہ ہونا وغیرہ اگرچہ جبر کے سبب ہے لیکن یہ انسان کے اختیار میں رکاوٹ نہیں ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لہذا جو شخص حلال زادہ پیدا نہیں ہوا وہ بھی نیک اعمال کر سکتا ہے اور اس کے مقابلے میں جو حلال زادہ پیدا ہوا ہے وہ برے کام بھی کر سکتا ہے کیونکہ اللہ تعالی نے اسے با اختیار بنایا ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: روایت میں ہے کہ اگر انسان کو اختیار نہ ہو تو جزا و سزا بے فائدہ ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں.