اسلامی دنیاخبریںشاممقدس مقامات اور روضے
روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں بم دھماکہ کرنے کی کوشش ناکام
شام کی انٹیلی جنس سروس کا کہنا ہے کہ اس نے روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا پر داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
شامی انٹیلی جنس سروس کا کہنا ہے کہ اس نے شدت پسند سنی گروپ داعش کی جانب سے دمشق میں روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو بم سے اڑانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس سلسلہ میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "سانا” نے بتایا کہ روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا پر حملے سے قبل شدت پسند سنی گروپ داعش کے متعدد ارکان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اگرچہ شدت پسند سنی گروپ داعش تقریبا 6 سال قبل شام میں اپنی آخری سرزمین کھو بیٹھا تھا لیکن اس گروہ کی باقیات اب بھی ملک میں موجود ہیں۔