اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

13 رجب یوم ولادت امیر المومنین علیہ السلام کے موقع پر روضہ مبارک میں صاف صفائی اور سجاوٹ

یوم ولادت کے موقع پر روضہ مبارک امیر المومنین علیہ السلام کے خدام نے گنبد مبارک، صحن، ہال اور ضریح مبارک کے گرد و خاک کو صاف کیا اور عطر و گلاب سے دھلا۔

رپورٹس کے مطابق روضہ مبارک امیر المومنین علیہ السلام کے خدام نے گنبد مبارک کو گلاب سے دھلا اور ایوان نجف پر پرچم "علی ولی الله” نصب کیا۔

واضح رہے کہ حرم مطہر امیر المومنین علیہ السلام کی جانب سے آپ کے مبارک نام سے مزین پرچم اور بینر نصب کر کے 13 رجب کے جشن کی تیاری کی گئی ہے ہے۔

نجف اشرف میں روضہ مبارک امیر المومنین علیہ السلام کا عملہ 13 رجب المرجب کو آپ کی ولادت باسعادت کا جشن بہترین طریقے سے منعقد کرنے کے لئے دن و رات محنت اور خدمت انجام دے رہا ہے۔

اسی مقصد سے روضہ مبارک کے برآمدے، صحن، ہال وغیرہ میں امیر المومنین علیہ السلام کے نام اور القاب سے مزین سفید اور سبز تحریری بینر لگائے گئے ہیں اور ایوان نجف پر "یا ولید الکعبه” کا بینر نصب ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button