اسلامی دنیاپاکستانخبریں

نوجوان زائر کربلا ایک سال سے کراچی ائیرپورٹ سے لاپتہ

حیدر عباس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی، مختلف اداروں سے معلومات بھی لی گئیں تاہم کسی نے بھی یہ تصدیق نہیں کی کہ حیدر عباس ان کے پاس ہے۔

اطلاعات کے مطابق 11 جنوری 2024 کو پاراچنار سے تعلق رکھنے والے شیعہ نوجوان سید حیدر عباس جو عراق کی زیارات سے واپسی پر کراچی آرہے تھے انہوں نے آخری بار پیغام دیا کہ وہ خیریت سے کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں لیکن اس کے بعد حیدر عباس سے رابطہ منقطع ہو گیا البتہ انکی آخری لوکیشن جوڑیاں چوک ضلع راولپنڈی سے موصول ہوئی لیکن اس کے بعد انکا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

حیدر عباس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی، مختلف اداروں سے معلومات بھی لی گئیں تاہم کسی نے بھی یہ تصدیق نہیں کی کہ حیدر عباس ان کے پاس ہے۔

حیدر عباس کے والدین نے حکومت اور سکیورٹی اداروں سے اپیل کی ہے کہ ایک سال ہو چکا ہے لیکن سید حیدر عباس کا کوئی پتہ نہیں اگر کسی کے پاس کوئی معلومات ہوں تو براہِ کرم رابطہ کریں۔ پاراچنار والے، بالخصوص ان کی والدین اور ان کی بوڑھی والدہ حیدر عباس کا انتظار کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی اور مسنگ کا سلسلہ کئ برسوں سے جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button