اسلامی دنیاخبریںدنیا
بشار الاسد کے وفاداروں میں سے ایک کو سرعام پھانسی
شام میں بشار اسد کے حامی مقامی اہلکار کو درخت سے باندھ کر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
شام کے معزول صدر بشار الاسد کے حامی اور وفادار کو ان لوگوں نے سرعام موت دے دی جو بظاہر ملک کی بنیاد پرست سنیوں کی زیر قیادت حکومت سے وابستہ ہیں۔
شام میں برطانیہ کی "تنظیم سیرین ہیومن رائٹس واچ” کے مطابق ان لوگوں نے 10 جنوری بروز جمعہ کی صبح شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقہ دمر ضلع کے ایک سڑک پر "مازن کنینہ” کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ شام کے خانہ جنگی کے آغاز سے دمشق کا سب سے محفوظ علاقہ دمر سمجھا جاتا تھا۔
حالیہ دنوں میں شامی حکام نے کئی علاقوں میں معزول رہنما کی حکومت کے باقیات کو نشانہ بنایا ہے۔