"لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ" اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اسلام میں کوئی ضابطے نہیں ہیں بلکہ جبرا دین کا قبول کرنا نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعرات 8 رجب الاصب 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ بقرہ آیت 256 ” لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ” کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: قرآن کریم کی بعض آیتیں بعض دوسری آیتوں کی تفسیر کرتی ہیں۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: قرآن کریم میں بہت سے احکام بیان ہوئے ہیں جیسے ہر ملک میں قوانین بنائے جاتے ہیں۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: "لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ” اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اسلام میں کوئی ضابطے نہیں ہیں بلکہ جبرا دین کا قبول کرنا نہیں ہے۔ لیکن اگر کسی نے اسلام کو قبول کیا تو اس کے احکام کی پابندی بھی اس پر لازم ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں.