اسلامی دنیاافغانستانایرانخبریں
تہران میں طالبان کے ہاتھوں سابق افغان فوجی کمانڈر کی گرفتاری اور تشدد
میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل 7 جنوری کو طالبان سفارت کاروں نے ملکی سفارت خانے میں سابق افغان فوجی کمانڈر نظام الدین محمدی کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔
قندوز میں طالبان کے خلاف جنگ میں حصہ لینے والے نظام الدین محمدی اپنے پاسپورٹ کی تجدید کے لئے سفارت خانہ گئے تھے۔
طالبان کے ایجنٹس نے انہیں سفارت کار کے بھیس میں گرفتار کیا اور ان کے موبائل فون کا معائنہ کرنے کے بعد دوسری جگہ منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ محمدی اب تہران میں محفوظ مقام پر ہیں۔