خبریںدنیاہندوستان

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

… ای میل کے ذریعہ ملا پیغام! مچی افراتفری

علی گڑھ : اتر پردیش کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ اے ایم یو کو یہ دھمکی یونیورسٹی پراکٹر کے ای میل پر ملی ہے۔ میل میں کہا گیا کہ ہم نے یونیورسٹی کیمپس میں بم نصب کردیا ہے۔ اگر میرے اکاؤنٹ میں 2 لاکھ روپے نہیں بھیجے گئے تو میں دھماکہ کردوں گا۔

دھمکی کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکس ہوگئی اور پولیس نے یونیورسٹی کیمپس میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کی بڑی تعداد یونیورسٹی کیمپس میں موجود ہے اور یونیورسٹی کے اندر اور اس کے ارد گرد ہر نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ملنے کی اطلاع علی گڑھ کے دود پور کے سول لائنز پولیس اسٹیشن کو دی گئی ۔ معلومات دیتے ہوئے پراکٹر نے پولیس کو بتایا کہ 9 جنوری کو صبح تقریباً 1.18 بجے [email protected] سے ایک گمنام ای میل موصول ہوا تھا اور اس کے علاہ یہ ای میل دیگر سینئر محکموں کے سربراہوں کو بھی بھیجا گیا تھا۔ اس کا UPI نمبر 6387866385 ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button