اسلامی دنیاایرانتاریخ اسلاممقدس مقامات اور روضے

8 رجب الاصب، یوم ولادت شیخ حر عاملی رحمۃ اللہ علیہ

گیارہویں صدی ہجری کے معروف شیعہ عالم ، محدث، فقیہ، متکلم جناب محمد بن حسن عاملی رحمۃ اللہ علیہ المعروف بہ صاحب وسائل

8 رجب الاصب 1033 ہجری کو لبنان کے جبل عامل علاقے کے مشغرہ نامی دیہات میں پیدا ہوئے۔ آپ کا سلسلہ نسب 36 واسطوں سے شہید کربلا حضرت حر بن یزید ریاحی علیہ السلام تک پہنچتا ہے۔

آپ نے بہت سی کتابیں تحریر فرمائی ہیں کہ ان میں کتاب وسائل الشیعہ زیادہ مشہور و معروف ہے۔ یہ کتاب تالیف سے لے کر آج تک فقہاء اور مجتہدین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ یہ کتاب فقہ کی اصلی اور بنیادی کتب سمیت کتب اربعہ کی احادیث کا مجموعہ ہے جن کی فقہ میں ہمیشہ ضرورت رہتی ہے۔

صاحب وسائل نے اس کتاب میں 36 ہزار روایات کو سند کے ساتھ متعدد فقہی موضوعات کے تحت ذکر کیا ہے۔ یہ تالیف اپنی اہمیت اور مخصوص حیثیت کی بنا پر شروح، معاجم، تلخیص اور تراجم کیلئے مورد عنایت قرار پائی ہے۔

شیخ حر عاملی رحمۃ اللہ علیہ بہترین شاعر بھی تھے۔ اہل بیت علیہم السلام کی مدح میں مندرجہ ذیل شعر ملاحظہ فرمائیں۔

أنا حرٌ عبد لهم فإذا ما شرفونی بالعتق عدت رقیقا

اگر چہ میرا نام حر یعنی آزاد، ہے لیکن میں اہل بیت علیہم السلام کا غلام ہوں اور اگر وہ مجھے شرافت مند بنائیں اور آزاد کر دیں پھر بھی میں ان ہی کی بندگی کروں گا۔

لئن طاب لی ذکر الحبائب إننی أری مدح أهل البیت أحلی و أطیبا

اگر دوستوں کی یاد لذت بخش ہے تو میرے لئے مدح اہل بیت علیہم السلام شیرین تر اور لذت بخش تر ہے۔

آپ نے 21 رمضان 1104 ہجری کو 71 سال کی عمر میں مشہد مقدس میں وفات پائی اور امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں سپرد خاک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button