ایشیاءخبریںدنیاہندوستان

یوپی : ٹھنڈ اور کہرے سے معمولات زندگی متاثر، راحت ملنے کی اُمید نہیں

اترپردیش میں سخت سردی کے درمیان گھنا کہرا ستم ڈھارہا ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے ۴؍ ڈگری تک گر گیا جبکہ کم از کم درجۂ حرارت۱۰؍ ڈگری سے نیچے آگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم اگلے ۴۸؍گھنٹوں تک زیادہ تر اضلاع میں ٹھنڈ اور کہرے سے نجات ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ اگلے ۳؍دنوں میں کئی اضلاع میں ’کولڈ ڈے‘ جیسے حالات پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔ محکمہ کے مطابق۱۱؍جنوری تک کچھ اضلاع میں معمولی بارش اور اولے گرنے کے آثار ہیں۔

لکھنؤ، اناؤ، بارہ بنکی، گونڈہ اور ہمیر پور سمیت کئی اضلاع میں آسمان میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور کہرے کے درمیان رات کے وقت حد نگاہ۱۰۰؍میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے۔ ٹھنڈ کی وجہ سے اسکولوں میںچھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ شدید ٹھنڈ کی وجہ سے سڑکوں پر بھی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔

کہرے کی وجہ لکھنؤ اوروارانسی سمیت کچھ اضلاع میں پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ کئی طویل مسافتی ٹرینیں بھی اپنے طے شدہ وقت سے۸؍ گھنٹے تک کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔
ڈاکٹروں نے عوام سے ٹھنڈ کے پیش نظر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ خاص کر بزرگوں، بچوں اور امراض قلب میں مبتلا افراد کو صبح شام گھر میں رہنے اور بیماری کی صورت میں دواؤں کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button