عالمہ غیر معلمہ یعنی حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو علم لدنی حاصل تھا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
عصمت کبری فقط 14 معصومین علیہم السلام سے مخصوص ہے
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 6 رجب الاصب 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے بعض صفات جیسے عارفہ، فاضلہ، معصومہ صغری، عالمہ غیر معلمہ، نائبۃ الحسین، عقیلۃ النساء، فصیحہ اور بلیغہ کے سلسلہ میں فرمایا: یہ تمام صفات حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی عظمت کو بیان کرتے ہیں لیکن ہمارے پاس دلیل ہے کہ عصمت کبری 14 معصومین علیہم السلام سے مخصوص ہے اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا عصمت کبری کے بعد کے درجے میں ہیں اور اسی طرح حضرت علی اکبر علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام جیسی عظیم المرتبت شخصیات بھی اسی درجے پر ہیں۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے عالمہ غیر معلمہ ہونے کے سلسلہ میں فرمایا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا عالمہ غیر معلمہ تھیں یعنی ان کے پاس علم لدنی تھا لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ پندرہویں معصوم ہیں، کیونکہ عصمت کبری 14 معصومین علیہم السلام سے مخصوص ہے اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا ان کے بعد ہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں.