بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سمیت 96 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ یہ اقدام جولائی کے قتل عام اور جبری گمشدگیوں میں مبینہ طور پر ملوث افراد کو تحقیقات سے بچنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے 74 افراد کے پاسپورٹ قتل عام اور 22 افراد کے پاسپورٹ جبری گمشدگیوں میں ملوث ہونے کی بنیاد پر منسوخ کیے ہیں۔
چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ یہ منسوخی صرف سفارتی پاسپورٹس پر لاگو ہوتی ہے۔ شیخ حسینہ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے پر بھارتی حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے۔
ای پاسپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ جلد ہی بیرون ملک مقیم بنگلہ دیشیوں کو ای پاسپورٹ کے لیے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن موصول ہوں گے، تاکہ عمل کو آسان بنایا جا سکے۔