امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں آگ بے قابو ہوگئی، جس سے 2 افراد ہلاک اور سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ آگ کے باعث 70 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، اور کیلیفورنیا کے گورنر نے ہنگامی حالت نافذ کردی۔ آگ نے 5 ہزار ایکڑ اراضی کو تباہ کیا اور سانتا مونیکا، مالیبو، اور ایٹون جیسے علاقے شدید متاثر ہوئے۔
آگ سے لاس اینجلس کے مختلف مقامات پر 3 بڑے علاقے متاثر ہیں، جہاں فائرفائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن تیز ہوائیں مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ تقریباً ایک لاکھ 88 ہزار گھر اور کاروبار بجلی سے محروم ہیں۔ حکام کے مطابق آگ سے کئی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صدر جوبائیڈن نے صورتحال کا جائزہ لیا اور وفاقی مدد کی پیشکش کی ہے، جبکہ اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔