اسلامی دنیاخبریںشامشیعہ میڈیا اور ادارے
دمشق میں حوزہ علمیہ زینبیہ کی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز
شام کے دارالحکومت دمشق کے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا علاقہ میں واقع حوزہ علمیہ زینبیہ نے ماہ رجب کی پہلی تاریخ سے اپنی علمی اور دینی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں۔
حوزہ علمیہ زینبیہ کے مدیر شیخ حسن عبدالہادی شہرستانی نے ایک بیان میں کہا: اس حوزہ علمیہ نے جمعرات یکم ماہ رجب کو اپنے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔
واضح رہے کہ حوزہ علمیہ زینبیہ ان اہم دینی مراکز میں سے ایک ہے جس کی بنیاد شہید آیۃ اللہ سید حسن شیرازی رحمۃ اللہ علیہ نے رکھی تھی اور اس کا مقصد اصل اسلامی فکر کو عام کرنا اور اہل بیت علیہم السلام کے علوم کی تعلیم دینا ہے جو طلاب اور دینی معارف سے دلچسپی رکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا۔