معصومین علیہم السلام کی شفاعت قیامت کے دن اور بعض میں قبر کی پہلی رات: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 5 رجب الاصب 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام کی شفاعت کی کیفیت کے سلسلہ میں فرمایا: معصومین علیہم السلام کی بعض روایات میں شیعوں کو برزخ کی مدت گزارنے کی تلقین کی گئی ہے لیکن قیامت کے دن ان کو ہماری شفاعت نصیب ہوگی۔
لیکن بعض دوسری روایات میں معصومین علیہم السلام سے منقول ہے کہ شیعوں کو قبر کی پہلی رات میں ہی شفاعت نصیب ہوگی۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں