خبریںدنیاہندوستان

اب علیگڑھ کی تاریخی و عالیشان اپرکوٹ جامع مسجد پر دعویٰ

علیگڑھ : اترپردیش کے علیگڑھ میں تاریخی اپرکوٹ جامع مسجد کے بارے میں ایک شخص نے جو خود کو آر ٹی آئی کارکن کہہ رہا ہے ،عدالت میں ایک عرضی داخل کرکے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں مندر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن سینا کے لیڈر و ہندو پنڈت کیشو دیو گوتم نے علیگڑھ کی تاریخی و عالیشان اپرکوٹ جامع مسجد سے متعلق متنازعہ دعویٰ کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیشو دیو گوتم نے بتایا کہ یہ مسجد ایک قدیم شیو مندر کے مقام پر بنائی گئی اب یہاں مندر کو بحال کرنے کیلئے سیول جج کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس درخواست کو عدالت نے قبول کرتے ہوئے آئندہ سماعت کی تاریخ 15 فروری 2025 مقرر کی ہے۔پنڈت نے خود کو تاریخ کا بڑا جانکار ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اپر کوٹ کے علاقے میں ہندو راجاؤں کا ایک قلعہ ہوا کرتا تھا جو ثقافتی اور مذہبی نقطہ نظر سے اہم تھا۔ اس جگہ پر پہلے شیو مندر تھا جسے بعد میں مبینہ طور پر جامع مسجد میں تبدیل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button