خبریںدنیا

مالی میں ایک داعش کمانڈر کی گرفتاری

مالی نے داعش دہشت گرد گروہ کے سینیئر کمانڈروں میں سے ایک "ابو حاش” کی گرفتاری اور اس ملک کے شمال میں واقع آماسار اکاد علاقہ میں ایک آپریشن میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کی خبر دی۔

مالی کی مسلح افواج کی جنرل کمان نے ایک بیان میں بتایا کہ فوج نے ساحل صوبہ میں داعش کے سینیئر کمانڈر محمد ولد ارکحیل جو ابو راقیہ اور ابو حاش کے نام سے جانا جاتا ہے اور دیگر متعدد جنگجوؤں کو گرفتار کیا اور فوجی ساز و سامان کہ جن میں گھریلو بم بنانے کا سامان بھی شامل تھا دریافت کیا۔

واضح رہے کہ ابوحاش ایک دہشت گرد تھا جو میناکا اور غاو علاقہ کے لوگوں کے خلاف حملوں اور جارحیت کے ساتھ ساتھ مالی کی مسلح افواج کے خلاف حملوں میں اپنی ذمہ داری اور مرکزی کردار کی وجہ سے ایک طویل عرصہ سے حکام کو مطلوب تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button