اسلامی دنیاتاریخ اسلامخبریں

5 رجب الاصب، یوم ولادت باسعادت امام علی نقی علیہ السلام

حضرت ولی عصر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے اپنے نائب خاص حضرت ابو القاسم حسین بن روح نوبختی رضوان اللہ تعالی علیہ کو بہ ذریعہ توقیع ماہ رجب میں ہر دن پڑھنے کے لئے دعا تعلیم فرمائی جس کا ابتدائی فقرہ ہے۔ "اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِالْمَوْلُودِينَ فِي رَجَبٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ اَلثَّانِي وَ اِبْنِهِ عَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدٍ اَلْمُنْتَجَبِ” خدایا! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ماہ رجب کے دو مولود حضرت محمد بن علی الثانی یعنی امام محمد تقی علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت علی ابن محمد المنتجب یعنی امام علی نقی علیہ السلام کے واسطہ سے۔

مذکورہ دعا سے واضح ہوتا ہے کہ امام علی نقی علیہ السلام ماہ رجب میں پیدا ہوئے اور اسی بنیاد پر برصغیر ہندوستان و پاکستان میں شیعہ 5 رجب الاصب کو امام علی نقی علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت مناتے ہیں۔‌

امام علی نقی علیہ السلام ہمارے دسویں امام ہیں، آپ کے والد ماجد جواد الائمہ امام محمد تقی علیہ السلام اور والدہ گرامی حضرت سمانہ سلام اللہ علیہا تھیں۔

زیارت جامعہ کبیرہ اور زیارت غدیریہ امام علی نقی علیہ السلام نے تعلیم فرمائی ہے۔‌ جن کے فقرات مقام امامت کی معرفت میں اہم ہیں۔‌

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button