ایشیاءخبریںدنیا

ملائیشیا: میانمار کے ۳۰۰؍ روہنگیا تارکین وطن کو لے جارہی دو کشتیوں کو ملک بدر کر دیاگیا

ملائیشیا نے میانمار کے تقریباً ۳۰۰ غیر دستاویزی تارکین وطن کو لے جانے والی دو کشتیوں کو اپنی سمندری حدود سے نکال دیا۔ ملائیشین میری ٹائم انفورسمنٹ ایجنسی (ایم ایم ای اے) کے مطابق یہ کشتیاں جمعے کی شام لنگکاوی کے قریب تھیں۔ ایم ایم ای اے نے ان کشتیوں کو خوراک اور پانی فراہم کرنے کے بعد انہیں ملکی سمندری سرحد سے باہر بھیج دیا۔ حکام اس معاملے پر تھائی لینڈ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

اسی روز، ملائیشیا کی پولیس نے میانمار سے تعلق رکھنے والے ۲۰۰ سے زائد روہنگیا مہاجرین کو حراست میں لیا، جو ایک کشتی کے ذریعے لنگکاوی پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

روہنگیا، میانمار کے بدھ اکثریتی علاقوں سے تعلق رکھنے والی ایک اقلیت ہے، جو وہاں ظلم، ستم اور نسل کشی کا سامنا کر رہی ہے۔ یہ مہاجرین اکثر خطرناک سمندری سفر کرکے ملائیشیا یا بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پکڑے جانے پر انہیں اکثر ایسے حراستی مراکز میں رکھا جاتا ہے جہاں انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق سہولیات ناقص، صفائی کا فقدان اور گنجائش سے زیادہ افراد موجود ہوتے ہیں۔ ملائیشیا میں غیر قانونی داخلہ روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button