اسلامی دنیاخبریںعراق

عراق: امام علی النقی علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں سامراء میں 30 لاکھ سے زائد زائرین کی شرکت

عتبہ عسکریہ مقدسہ نے اعلان کیا ہے کہ امام علی الہادی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر سامراء میں ہونے والی زیارت کے لیے ان کی حفاظتی اور خدماتی منصوبہ بندی کامیاب رہی۔

بیان کے مطابق، سامراء شہر نے گزشتہ دنوں ایک غیر معمولی زیارت کا مشاہدہ کیا، جہاں عراق اور دنیا بھر سے لاکھوں زائرین نے شرکت کی۔ تقریباً 3,000 رضاکاروں نے انتظامات میں مدد فراہم کی، اور 400 سے زائد حسینی مواکب نے عزاداری اور خدمات میں حصہ لیا۔

زیارت کے دوران، 30 لاکھ سے زائد زائرین نے امام علی الہادی علیہ السلام کے حرم میں حاضری دی اور مراسم ادا کیے۔ عتبہ عسکریہ نے زائرین کی سہولت کے لیے حفاظتی، صحت، اور خدماتی انتظامات کامیابی سے مکمل کیے۔

مزید برآں، 20 سے زیادہ میڈیا اداروں کو لائیو کوریج، مہمان نوازی، اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔ زیارت کے انتظامات میں زائرین کا تعاون اور عتبہ کے رہنما اصولوں پر عمل قابل تعریف رہا۔ زیارت کی اختتام پر زائرین اپنی اپنی جگہوں پر بخیریت واپس لوٹ گئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button