نئی دہلی: بھارتی سیکیورٹی فورسز اور نکسل باغیوں کے درمیان چھتیس گڑھ ریاست کے ضلع ابوجھمارھ میں جھڑپ کے دوران چار باغی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی رات شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران باغیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، اور آپریشن تاحال جاری ہے۔
نکسل باغی، جو 1967 میں اپنے مسلح جدوجہد کا آغاز چینی رہنما ماؤ زے تنگ سے متاثر ہو کر کیے، بھارتی حکومت سے مقامی افراد کے لیے زمین، روزگار اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان کی تحریک کئی دہائیوں سے جاری ہے، جس میں 10,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
2024 میں حکومت نے اس تحریک کو کچلنے کی کوششوں کو تیز کیا، جس کے دوران 287 باغی مارے گئے، 1,000 گرفتار ہوئے، اور 837 نے ہتھیار ڈال دیے۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے باغیوں کو ہتھیار ڈالنے یا سخت کارروائی کا سامنا کرنے کی وارننگ دی تھی، اور توقع ظاہر کی کہ 2026 تک اس شورش کو ختم کر دیا جائے گا۔
حکومت نے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں تاکہ باغیوں کی حمایت کو کم کیا جا سکے۔