امریکہخبریںدنیا

امریکہ: شدید برف باری اور سفری رکاوٹوں کا سامنا

امریکہ کے مشرقی علاقوں میں موسمِ سرما کے شدید طوفان نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برف باری، یخ بستہ ہوائیں اور سرد درجہ حرارت کے باعث سفر مشکل ہو گیا ہے۔ یہ طوفان ۲۴۰۰ کلومیٹر کے وسیع علاقے کو متاثر کر رہا ہے، جس میں مغربی کنساس سے میری لینڈ، ڈیلاویئر اور ورجینیا شامل ہیں۔

نیو یارک، پنسلوانیا اور گریٹ لیکس کے علاقوں میں دو فٹ تک برف پڑنے کی پیش گوئی ہے جبکہ شمال مشرقی کنساس اور مسوری میں ایک دہائی کی سب سے زیادہ برف باری ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ کنساس سٹی ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے اور میسوری و ورجینیا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں پانچ انچ تک برف پڑ سکتی ہے۔ اپالاچین پہاڑوں میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button