بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی قم میں مجالس عزاء امام علی نقی علیہ السلام منعقد
حضرت ابو الحسن امام علی نقی ہادی علیہ السلام کے یوم شہادت بیت آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ قم میں مجالس عزا منعقد ہوئیں۔
قم مقدس میں واقع بیت مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں روز شہادت امام علی نقی علیہ السلام 3 رجب الاصب 1446 ہجری بروز ہفتہ صبح میں فارسی زبان میں مجلس عزا منعقد ہوئی اور عصر کے وقت عربی زبان میں منعقد ہوئی۔
ان مجالس میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے علاوہ علماء، افاضل، طلاب اور مومنین نے شرکت فرمائی۔
مجالس میں خطباء کرام حجۃ الاسلام حسینی قمی، حجۃ الاسلام متقی، حجۃ الاسلام احمدی کاشانی نے امام علی نقی علیہ السلام کی سیرت اور فضائل بیان فرمائے۔
مجالس عزا کے اختتام پر حضرت ولی عصر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور اور عالم تشیع کو درپیش مشکلات سے نجات کی دعا کی گئی۔