اسلامی دنیاایشیاءخبریں

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، سینکڑوں افراد جان بحق

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے شدت اختیار کر چکے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں مزید 140 سے زائد فلسطینی جانبحق ہو چکے ہیں، جن میں جمعے کو 61 اور جمعرات کو 77 افراد شامل ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق غزہ کے مغرب میں ایک گھر پر حملے میں میاں، بیوی، اور بیٹا جانبحق ہو گئے۔ وسطی غزہ میں الاقصیٰ ہسپتال کے قریب بے گھر افراد کے خیموں پر بھی بمباری کی گئی، تاہم زخمیوں کی تعداد تاحال معلوم نہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل پر غزہ کے صحت کے شعبے کو تباہ کرنے کے الزامات لگائے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق 27 طبی تنصیبات پر 136 حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 45 ہزار 658 فلسطینی ہلاک اور ایک لاکھ 8 ہزار 583 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیل میں 1 ہزار 139 افراد ہلاک اور 200 یرغمال بنائے گئے ہیں۔ حماس جنگ بندی کے لیے مذاکرات میں سنجیدہ ہے، لیکن غزہ کے حالات بدستور سنگین ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button