اسلامی دنیاایرانخبریںدنیاسعودی عرب
سعودی عرب نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں 6 ایرانی شہریوں کو پھانسی دی
سعودی وزارت داخلہ نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں 6 ایرانی شہریوں کو پھانسی دینے کی خبر دی۔
مذکورہ افراد پر سعودی عرب میں حشیش اسمگلنگ کرنے کا الزام تھا، لہذا ان کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کے بعد عدالت میں ان کی سزا کی تصدیق ہو گئی اور سزائے موت سنائی گئی۔
سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد یہ فیصلہ حتمی اور الشرقیہ ریجن میں نافذ العمل ہوگیا۔
یہ اقدام ایرانی حکام کو پیشگی اطلاع کے بغیر کیا گیا جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آیا۔
اس عدالتی فیصلہ کے نفاذ سے دونوں ممالک کے درمیان نئی سفارتی کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔.