اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاكستان ؛ ایم ڈبلیو ایم کا ملک بھر میں دھرنوں کے خاتمے کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہنگامی پریس کانفرنس میں ملک بھر میں جاری دھرنوں کے خاتمے کا اعلان کیا۔ یہ دھرنے ضلع کرم پارہ چنار کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کیے گئے تھے۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ پارہ چنار غزہ کی صورتحال پیش کر رہا تھا، جہاں راستے کئی مہینوں سے بند تھے اور حکومت بے حس بنی رہی۔

انہوں نے بتایا کہ پارہ چنار میں امن معاہدہ طے پا چکا ہے، جو دونوں فریقین کی رضامندی سے ہوا ہے۔ اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد کرے۔ انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک اور بیرون ملک احتجاجات میں حصہ لیا۔

علامہ ناصر عباس نے سندھ حکومت کی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن مظاہرین پر غیر قانونی تشدد اور فائرنگ کی گئی، جس میں شبہہ حیدر زیدی شہید ہوئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت کے ان اقدامات کے خلاف عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا اور بلاول بھٹو سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

آخر میں انہوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مرکزی دھرنا ضلع کرم میں جاری رہے گا، جبکہ پاکستان کے دیگر شہروں سے دھرنے ختم کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button