اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

عاشورا میں امام حسین علیہ السلام کا مقصد امر بالمعروف اور نہی عن المنکر تھا، آپ کی جنگ دفاعی تھی: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے احکام کے سلسلہ میں فرمایا: امام حسین علیہ السلام کے قیام عاشورا کا مقصد جیسا کہ آپ نے خود فرمایا تھا امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں جو کچھ کیا وہ ایک دفاعی جنگ تھی۔ کیوں کہ آپ نے پہلے ہی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر فرمایا تھا اور جب فوج یزید نے جنگ پر اصرار کیا تو آپ نے تو دفاع کے طور پر ان سے جنگ کی۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button