امریکہخبریںدنیا

امریکہ: نئے سال کی تقریب کے دوران ہجوم پر گاڑی چڑھ گئی، 10 ہلاک

امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو اورلینز میں نئے سال کی تقریبات کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی۔ یہ واقعہ تاریخی علاقے فرانسیسی کوارٹر کی بوربن اسٹریٹ پر پیش آیا، جہاں لوگ نئے سال کا جشن منا رہے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

بوربن اسٹریٹ پر ہزاروں افراد نئے سال کی تقریبات، اوپن ایئر کنسرٹ اور مختلف پارٹیوں میں شرکت کے لیے جمع تھے۔ شہر کی پولیس نے کہا تھا کہ تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے لیے 300 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

لوزیانا کے گورنر جیف لینڈری نے اس واقعے کو "تشدد کا ہولناک واقعہ” قرار دیا اور متاثرین کے لیے دعا کی اپیل کی۔ پولیس چیف کے مطابق، مرنے والوں میں زیادہ تر مقامی افراد شامل ہیں۔

شہر کی انتظامیہ نے لوگوں سے جائے وقوعہ سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ یہ واقعہ سالانہ کالج فٹ بال کھیل "شوگر باؤل” سے کچھ گھنٹے پہلے پیش آیا، جس میں ملک بھر سے لوگ شرکت کے لیے آتے ہیں۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button