
تجارتی جنگ کے خدشات کے باوجود 2025 میں عالمی منڈیوں میں اضافہ و ترقی جاری رہے گی۔
افراط زر کے بارے میں خدشات اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی تجارتی جنگ چھڑنے کے خدشات کے باوجود، عالمی اسٹاک مارکیٹ 2025 میں اپنے فوائد کو جاری رکھنے کی توقع رکھتی ہیں جس کے نتیجہ میں امریکی اسٹاک میں مزید اضافہ ہوگا۔
بلومبرگ کے اعداد و شمار کے مطابق وال اسٹریٹ کے تجزیہ کاروں نے پیشنگوئی کی ہے کہ S&P 500، نیویارک اسٹارک ایکسچینج کہ 500 سب سے بڑے اسٹاک کی فہرست میں 2025 میں تقریبا 9 فیصد اضافہ ہوگا اور امریکی کمپنیوں کا انڈیکس سال کے آخر تک تقریبا 6500 یونٹ تک پہنچ جائے گا۔




