
بچوں کے تحفظ کے لئے غیر منافع بخش تنظیم "سیو دی چلڈرن” نے کہا: شام کے نصف سے زیادہ بچے جنگ کی وجہ سے 14 سال سے اسکولوں سے دور ہیں۔
واضح رہے کہ یہ چونکا دینے والے اعداد و شمار اس ملک میں تقریبا 14 سال کی جنگ کے بعد جاری انسانی تباہی کے جہت کو ظاہر کرتے ہیں۔
اس سلسلہ میں شام میں اس تنظیم کے ڈائریکٹر راشا محرز نے کہا: اس کی بنیادی وجوہات میں جنگ کی وجہ سے اسکولوں کی تباہی یا نقصان اور ان میں سے کچھ کو بے گھر لوگوں کے لئے پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کرنا تھا۔




