اسلامی دنیاخبریںدنیا

عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل سے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر کی رہائی کا مطالبہ

غزہ: شدید سردی سے چھ شیر خوار سمیت سات جاں بحق

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کمال عدوان اسپتال پر حملوں اور چھاپہ مار کارروائی کے بعد طبی مرکز کے ڈائریکٹر کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے پیر کو بیان دیا کہ شمالی غزہ میں جمعہ اور سنیچر کے اسرائیلی حملوں کے بعد بیت لحیہ میں واقع کمال عدوان اسپتال اور مریضوں کو مجبوراً دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا۔ ادارہ کے مطابق، کمال عدوان اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج مریضوں کو انڈونیشیا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جو خود غیر طبی خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ اسپتال، شمالی غزہ میں واحد فعال طبی مرکز تھا۔ دوسری طرف اتوار سے جاری طوفانی بارش اور کڑاکے کی ٹھنڈ سے عارضی خیموں میں مقیم بے گھر افراد کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے اور چھ شیر خوار بچے اور ایک نرس جاں بحق ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button