اسلامی دنیاخبریںشام

شام کی سابق حکومت کے تقریبا 300 وفاداروں کی گرفتاری

شام کے نئے حکام نے تقریبا 300 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں مخبر، اسد حکومت کے حامی فوجی اور سابق فوجی شامل ہیں۔

اس حوالہ سے سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے کہا: ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ میں دمشق اور اس کے نواحی علاقوں کے علاوہ حمص، حماہ، طرطوس، لاذقیہ یہاں تک کہ دیر الزور میں تقریبا 300 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سابق حکومت کے مخبر اور نچلے درجے کے فوجی افسران بھی شامل ہیں جن پر قتل اور تشدد کے الزامات ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button