اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے اطفال (یونیسیف) نے اتوار کو اپنے پوسٹ میں کہا کہ ’افریقی ملک سوڈان میں ’’عدم تحفظ، سیلاب اور ناقابل رسائی سڑکوں ‘‘ کی وجہ سے لوگوں تک طبی رسائی میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔‘‘
ادارے نے متعدد تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ’’یونیسیف کے طبی سینٹر میں نوزائیدہ بچوں کی طبی تشخیض کی جارہی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہاں کتنے بچے ناقص تغذیہ کا شکار ہیں۔
قبل ازیں یو این نے سوڈان میں بھکمری اور بے گھر ہونے کےبحران کے متعلق متنبہ کیا تها اور وہاں کے زم زم کیمپ میں بھکمری کی تصدیق بھی کی جاچکی ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ اور دیگرعالمی اداروں نے سوڈان کے بحران کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے نتیجے میں وہاںکے شہری بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں۔
سوڈان اورآر ایس ایف کےدرمیان اپریل ۲۰۲۳ء میں جنگ کی شروعات ہوئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک ۲۰؍ہزارافراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ کروڑوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
سوڈان میں جنگ کے نتیجے میں ۱ء۶؍ اندرونی طور پر بے گھر ہوئےہیں جبکہ ۵ء۱؍ملین افراد نے بیرون ممالک میں پناہ لی ہے۔