دور حاضر میں شرعی حدود کے نفاذ كے شرایط موجود نہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور اتوار 27 جمادی الثانی سن 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے نبوت کا دعوی کرنے والوں کے سلسلہ میں فرمایا: ان لوگوں کے سلسلہ میں شرعی حکم بیان ہوا ہے، لیکن شرعی حدود کا نفاذ اس بات پر مشروط ہے کہ اس کا منفی پہلو زیادہ نہ ہو اور اس سے اسلام اور مسلمانوں کو نقصان نہ پہنچے اور لوگوں میں نفرت پیدا نہ ہو۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: میں نے بارہا ان نکات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ دور حاضر میں ان احکام کے نفاذ کے شرائط نہیں پائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔