اسلامی دنیاایشیاءخبریں

اسرائیلی حملوں میں غزہ کے 88 فیصد اسکول تباہ

ریلیف اینڈ ایمپلائمنٹ ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین نے اعلان کیا کہ اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے بعد علاقہ کے 88 فیصد اسکول تباہ ہو چکے ہیں۔

ریلیف اینڈ ایمپلائمنٹ ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کی رپورٹ کے مطابق اس ادارہ کے زیر نگرانی بہت سے اسکولوں کی مکمل تزئین اور آرائش کی ضرورت ہے۔

اس وسیع پیمانے پر تباہی نے غزہ کے بچوں کے تعلیمی مستقبل پر تباہ کن اثرات مرتب کئے ہیں۔

ریلیف اینڈ ایمپلائمنٹ ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین نے بچوں اور ان کے مستقبل کے تحفظ کے لئے جنگ بندی قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور خبردار کیا کہ اس صورتحال سے انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button