اسلامی دنیاخبریںیمن
یمن پر اسرائیلی حملوں کا تسلسل، انسانی تباہی کا خطرہ
اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے الحدیدہ بندرگاہ اور صنعاء ایئرپورٹ پر حملے جاری رکھے تو یمن میں انسانی بحران جس کا شمار دنیا کے بدترین ممالک میں ہوتا ہے مزید سنگین ہو جائے گا۔
اس سلسلہ میں یمن میں اقوام متحدہ کی انسانی امداد کی ریزیڈنٹ کوآر ڈینیٹر جولین ہارنیس نے ہفتہ کے روز باخبر کیا کہ اس ملک میں انسانی امداد کے محتاج افراد کی تعداد اگلے سال 19 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تنازعات میں اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر حملہ سنگین طور پر تشویش ناک ہے اور خبردار کیا کہ ان حملوں سے یمن میں انسانی بنیادوں پر کاروائیوں کو بہت بڑا خطرہ لاحق ہے۔