سوڈان کے وزیر صحت نے باخبر کیا کہ اس ملک میں جنگ نے ایک چوتھائی آبادی کو بے گھر کر دیا ہے جسے سب سے بڑی انسانی آفت سمجھا جاتا ہے۔
سوڈان کے وزیر صحت کے مطابق سوڈان میں اسپتالوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے خاص طور پر ریپڈ اسپورٹ فورسز کے زیر کنٹرول علاقوں میں اور یہ فورسز جان بوجھ کر اسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
انہوں نے طبی خدمات میں خلل، ریڈی ایشن تھراپی مراکز کی تباہی، نیشنل میڈیکل ریلیف فنڈ کی لوٹ مار اور ملک کے 250 سے زائد ہسپتالوں کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں بھی بتایا ہے۔
سوڈان کے شعبہ صحت کو ہونے والے کل نقصان کا تخمینہ 11 بلین ڈالرز لگایا گیا ہے۔