خبریںہندوستان

ہندوستان ؛ شیعہ کالج لکھنؤ میں مقابلہ حُسن قرأت

لکھنو۔ شیعہ عربی کالج کی جانب سے مجلس علماء شیعہ کالج کے زیر نگرانی سعید الملت ہال شیعہ پی جی کالج وکٹوریہ اسٹریٹ پر مقابلہ حُسن قرأت کا اہتمام کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز قاری ندیم نجفی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ بعدہ مولانا مرزا یعسوب عباس سکریٹری مجلس علماء شیعہ کالج، مولانا مرزا جعفر عباس، مولانا سید پیام حیدر، مولانا سید ظہیر عباس ممبئی اور جناب عباس مرتضی شمسی مینیجر شیعہ پی جی کالج نے تقاریر کیں۔

لکھنو کے مدارس دینیہ کے طلاب کے علاوہ اسٹوڈنٹس نے بھی اس مقابلہ حُسن قرأت میں شرکت کرتے ہوئے قرآن کریم کی بہترین قرأت کی۔
اس مقابلہ میں مولانا محمد ابراہیم، مولانا ابو افتخار زیدی اور مولانا قاری طاہر جعفری نے جج کے فرائض انجام دیے۔
اس مقابلے میں ممتاز مقام قاری مرزا محمد عباس کو حاصل ہوا، پہلا مقام قاری سید نقی عباس زید پوری، دوسرا مقام قاری سید تقی جعفری اور تیسرا مقام قاری محمد حسن نے حاصل کیا۔

اس پروگرام میں مدارس علمیہ اور ادارات دینیہ کے ذمہ داران، علماء و دانشوران کے علاوہ کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔‌

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button