گناہ کی نشست میں شرکت کرنا حرام نہیں ہے لیکن اگر وہاں جانا اس کی تائید ہو تو حرام ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے گناہ کی نشست میں حاضر ہونے کے سلسلہ میں فرمایا: گناہ کی نشست میں شرکت کرنا حرام نہیں ہے، مگر یہ کہ وہاں حاضر ہونا اس کی تائید سمجھا جائے تو عنوان ثانوی کے تحت حرام ہے۔ ورنہ ایسی نشستوں میں حاضر ہونا حرام نہیں ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: صرف ایک گناہ کی نشست میں جانا حرام ہے جہاں دسترخوان پر شراب لگی ہو کہ ایسی جگہ جانا مطلقا حرام ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔