خبریںدنیاہندوستان

ہندوستان کے سابق وزیراعظم اور معیشت کے سورما ڈاکٹر منموہن سنگھ کا انتقال

نئی دہلی۔ ہندوستان کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا انتقال ہو گیا۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ ہندوستان کے معروف سیاستدان، ماہر تعلیم، ماہر اقتصادیات اور بیرو کریٹ تھے۔ سن 2004 سے 2014 تک ہندوستان کے دو بار وزیراعظم بنے۔ وزیراعظم بننے سے قبل 1970 سے وہ ہندوستان کے مختلف اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہوئے اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیا۔‌

ہندوستان کے چودہویں وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو بجا طور پر دانشور اور محقق کہا جاتا ہے۔ انہیں کام کے تئیں جاں فشانی اور علمی نظریات کے تئیں ان کی رسائیت اور سادہ مزاجی کے لئے انتہائی عزت و احترام کی نگاہوں سے دیکھا جا تا ہے۔
وزیر اعظم منموہن سنگھ کی پیدائش 26؍ستمبر 1932 کو، غیر منقسم ہندوستان کے پنجاب میں ہوئی تھی اور 26 دسمبر 2024 کو شب میں 9 بجکر 51 منٹ پر 92 سال کی عمر انتقال ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button