اسلامی دنیاخبریںشام

شام میں شدت پسندوں کے ذریعہ علویوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی پر احتجاجی مظاہرے

شام کے مقامی ذرائع نے خبر دی کہ صوبہ "حلب” میں شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے ذریعہ علویوں کے ایک مذہبی پیشواء "ابی عبدالله الحسین بن حمدان الخصیبی” کے مزار کی توہین کی گئی۔ بے حرمتی جیسے اس قبیح فعل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منٹوں ہی میں وائرل ہو گئی جس کے بعد شام کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔

واضح رہے کہ ابی عبدالله الحسین بن حمدان الخصیبی کو شامی علویوں میں عقیدت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گردوں نے ان کے مزار کو توڑنے کی کوشش کی اور آگ لگا دی۔ تاہم اس بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ویڈیو کب کی ہے۔

اس توہین آمیز اقدام پر عبوری حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی کہ اس حرکت کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی۔ مگر اس کے باوجود "حمص”، "حماء”، "لاذقیه”، "مصیاف”، "طرطوس” اور "جبله” میں اس عمل کے ردعمل میں علویوں نے عوامی احتجاجی مظاہرے کئے۔

بعض جگہوں پر دہشت گردوں کی جانب سے مظاہرین پر گولی چلانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button