اسلامی دنیاافغانستانپاکستانخبریں

پاکستان کے جنگی طیاروں کی افغانستان پر بمباری، 18 شہری ہلاک

پاکستانی جنگی طیاروں نے گزشتہ رات افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے چھ دیہات اور خوست کے بعض علاقوں پر بمباری کی۔ مقامی ذرائع کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 18 عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید لاشیں ملبے تلے دبی ہو سکتی ہیں۔

پاکستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں میں تحریک طالبان پاکستان کے کئی جنگجو ہلاک اور ان کے چار آپریشنل مراکز تباہ کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب طالبان حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے ان فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری نشانہ بنے ہیں۔ طالبان نے ان حملوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں بے جواب نہیں رہیں گی۔

یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب پاکستانی حکام نے ان حملوں کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button