خبریںہندوستان

پارلیمنٹ میں ’جئے فلسطین‘ کا نعرہ لگانے پر اسد الدین اویسی طلب

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کو پارلیمنٹ میں حلف برداری کی تقریب کے دوران ’جئے فلسطین‘ کا نعرہ بلند کرنے پر طلب کیا گیا ہے۔

یہ سمن بریلی کی ایک عدالت نے جاری کیا ہے، جس کی سماعت 7 جنوری 2025 کو ہوگی۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ کے خلاف قانونی کارروائی ایڈوکیٹ وریندر گپتا نے شروع کی ہے۔ الزام ہے کہ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے آئینی اور قانونی پروٹوکول دونوں کی خلاف ورزی کی۔

25 جون کو، اردو میں اپنے حلف کے اختتام پر، اسد الدین اویسی نے “جے ایم آئی ایم، جئے بھیم، جئے تلنگانہ، اور تکبیر اللہ اکبر” کے ساتھ ساتھ “جئے فلسطین” کا نعرہ بلند کیا.

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button