اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

معصومین علیہم السلام کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ امام علی علیہ السلام کے علاوہ کے لئے "امیر المومنین" کا لفظ استعمال نہ کریں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ العالی کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 21 جمادی الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کے علاوہ ائمہ معصومین علیہم السلام کے لئے "امیر المومنین” کا لفظ استعمال کرنے کے سلسلہ میں فرمایا: یہ مسئلہ بارہا پیش کیا جا چکا ہے اور اس سلسلہ میں دو نکات کی جانب توجہ ضروری ہے، ایک یہ کہ کیا باقی معصومین علیہم السلام اہل ایمان کے پیشوا ہیں؟ دوسرے کیا اس لفظ کا استعمال دیگر ائمہ معصومین علیہم السلام کے لئے کیا جا سکتا ہے؟

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: روایت میں ہے کہ ایک شخص نے امام جعفر صادق علیہ السلام کو "یا امیر المومنین” کہہ کر خطاب کیا تو آپ نے فرمایا: یہ لفظ ہمارے لئے استعمال نہ کرو تو اس شخص نے آپ سے پوچھا کیا آپ مومنین کے امیر نہیں ہیں؟ ظاہر روایت یہ ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: ہوں! لیکن یہ صفت پہلے امام سے مخصوص ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے دوسری روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دوسری روایت میں ہے کہ جب ایک شخص نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے پوچھا کہ جب حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ظہور فرمائیں گے تو کیا انہیں "امیر المومنین” کہا جائے گا تو امام علیہ السلام نے فرمایا حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کو بھی امیر المومنین نہیں کہا جائے گا چونکہ یہ لفظ حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے مخصوص ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button