اسلامی دنیاافغانستانخبریں

طالبان نے شمالی افغانستان کے ہزارہ علاقہ میں ایک بازار کی زمین پر قبضہ کر لیا

مقامی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ طالبان سمنگان کے ہزارہ ضلع درہ صوف کے ٹور مارکیٹ کی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک صدی سے زائد پرانی اس مارکیٹ میں مقامی لوگوں نے سینکڑوں دکانیں اور درجنوں رہائشی مکانات بنا رکھے ہیں۔

مقامی ذرائع نے 22 دسمبر بروز اتوار میڈیا کو بتایا کہ طالبان نے اس بازار میں دکانوں اور رہائشی مکانات کے مالکین کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپریل مہینے تک اپنے رہائشی اور تجارتی مراکز خالی کر کے ان کے حوالے کر دیں۔

اس جگہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ بازار روایتی طریقہ سے اصل مالکان کی شرعی دستاویزات کی بنیاد پر فروخت کیا جاتا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس وقت بھی طالبان درہ صوف کی کوئلے کی کانوں کے قریب واقعی دکانوں کے کرائے سے ماہانہ 10 لاکھ سے زائد افغانی وصول کرتے ہیں۔

صوبہ سمنگان کے درہ کے رہائشیوں کے مطابق اکثریت ہزارہ شیعہ ہے

ایک مقامی رہائشی کا کہنا ہے کہ طالبان نے اس بازار کو شیعوں کے ساتھ مذہبی جنونیت کی وجہ سے ضبط کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button