خبریںدنیاہندوستان

بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے لیے ہندوستان سے درخواست

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ہندوستان سے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کی درخواست کی ہے، جو اگست میں بنگلہ دیش سے فرار ہونے کے بعد سے ہندوستان میں مقیم ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کو وطن واپس لا کر عدالتی عمل کا سامنا کرایا جائے گا۔ یہ درخواست ایک سفارتی مکتوب کے ذریعے نئی دہلی کو دی گئی، تاہم ہندوستانی وزارت خارجہ نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

شیخ حسینہ پر انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے الزامات ہیں، جن پر انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔ عبوری حکومت نے حوالگی کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی واپسی پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب شیخ حسینہ نے عبوری حکومت پر نسل کشی اور اقلیتوں کے تحفظ میں ناکامی کے الزامات عائد کیے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button