اسلامی دنیاافغانستانخبریںسعودی عرب
افغانستان میں سعودی سفارت خانہ 3 سال کے بعد دوبارہ کھل گیا
افغانستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے 3 سال کی بندش کے بعد اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں۔
یہ اقدام طالبان اور سعودی حکام کے درمیان تعمیری مذاکرات کے بعد انجام پایا جو دونوں فریقین کے سفارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
اس سے قبل سعودی عرب نے فروری 2021 میں سیکورٹی خطرات کے باعث اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔
کابل میں سفارت خانے کا دوبارہ کھلنا افغانستان کے عوام کو خدمات فراہم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیتا ہے۔
سعودی عرب اور افغانستان کے تعلقات میں یہ ایک اہم تبدیلی ہے جس سے اقتصادی اور ثقافتی تعاون مزید بڑھ سکتا ہے۔